عشق سرکار میں، جو فدا ہوگیا خاک تھا خاک سے کیمیا ہوگیا

0

محمدمدثرحسین اشرفی

عشق سرکار میں، جو فدا ہوگیا
خاک تھا خاک سے کیمیا ہوگیا
برکتِ نورسے میرے سرکار کی
دیکھو سارا جہاں پرضیا ہوگیا
آپ اول بھی ہیں، آپ آخر بھی ہیں
رتبہ سب سے سوا آپ کا ہو گیا
حشر کے دن اسے، کوئی پرواہ نہیں
مالک کل جہاں، جو تیرا ہو گیا
خلقِ پاکِ نبی، کا اثر یہ ہوا
جو بھی ملتا رہا، آپ کا ہوگیا
جشن میلاد جس نے کیا منعقد
سرخرو بالیقیں وہ گدا ہوگیا
وہ مکاں سے چلے لامکاں تک گئے
آن واحد میں وصلِ خدا ہوگیا
اے مدثر جہاں میں یہ اعلان کر
جنتی ہے جو ان پہ فدا ہو گیا

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS