ایران نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے جال میں نہ پھنسے

0
ایران نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے جال میں نہ پھنسے
ایران نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے جال میں نہ پھنسے

تہران: ایران نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے بچھائے گئے جال میں نہ پھنسے۔ یہ انتباہ اسرائیل کی جانب سے شام میں ایران کے قونصل خانے پر حملے کے بعد دیا گیا ہے۔

ایرانی صدر کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف برائے سیاسی امور محمد جمشیدی نے یہ تبصرہ جمعہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ​​ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں کیا، جس میں ایران کی طرف سے امریکی حکومت کو بھیجے گئے تحریری پیغام کی وضاحت کی گئی۔

یہ پیغام پیرکو شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی قونصلیٹ کی عمارت پر اسرائیل کے حملے کے بعد دیا گیا ہے، جس میں ایران کے اسلامی انقلابی گارڈز کور کے دو کمانڈروں سمیت سات ایرانی مارے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پیغام میں ایران نے امریکی قیادت کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے جال میں نہ پھنسیں اور واشنگٹن کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دور رہے تاکہ اسے نقصان نہ پہنچے۔

مسٹر جمشیدی نے کہا کہ اس پیغام کے جواب میں امریکہ نے ایران سے کہا کہ وہ امریکی تنصیبات کو نشانہ نہ بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کا اسرائیل کیساتھ سفارتی رابطے منقطع کرنے کا اعلان

اس حملے کے ردعمل میں منگل کو ایک پیغام میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے عہد کیا کہ ملک کے بہادر عوام ایرانی قونصلیٹ کی عمارت پر مہلک مجرمانہ حملے کے لیے اسرائیل کو سخت سے سخت سزا دیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS