یہ الیکشن آئین کو کمزور اور اس کی حفاظت کرنے والوں کے درمیان: رمن سنگھ

0
یہ الیکشن آئین کو کمزور اور اس کی حفاظت کرنے والوں کے درمیان: رمن سنگھ
یہ الیکشن آئین کو کمزور اور اس کی حفاظت کرنے والوں کے درمیان: رمن سنگھ

الہ آباد (یو این آئی): سماج وادی پارٹی (ایس پی) کی رضامندی سے کانگریس کی رکنیت لینے والے اجول رمن سنگھ نے کہا کہ سال 2024 کا لوک سبھا انتخابات آئین اور جمہوریت کی حفاظت کرنےکی کوشش کرنے والوں اور اسے کمزور کرنے والوں کے درمیان ہے۔

مسٹر رمن نے ہفتہ کو کہا کہ یہ دو نظریات کے درمیان لڑائی ہے۔ ایک آئین اور جمہوریت کی حفاظت کرنے کی کوشش کرنے والوں اور دوسرا اسے کمزور کرنے والوں کے درمیان ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی طرف سے گزشتہ 10 سالوں سے چلائی جا رہی پالیسیوں اور پروگراموں سے عوام بے خبر نہیں ہیں۔ پیپر لیک، نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ اور اگنی ویر جیسے مختلف مسائل کو لے کر عوام میں غصہ ہے اور آنے والے انتخابات میں اس کی جھلک نظر آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ انڈیا اتحاد کی اتحادی جماعتوں کا خاص طور پر ایس پی اور کانگریس کی مرکزی قیادت کی اعلیٰ قیادت کا فیصلہ ہے۔ اسی کے تحت انڈیا اتحاد کی طرف سے کانگریس پارٹی کی جانب سے جو موقع ملا ہے اور جس قسم کی حمایت لوگوں کی طرف سے مل رہی ہے، الہ آباد کی پارلیمانی سیٹ پر کانگریس کو جیت حاصل ہوگی۔

مسٹررمن نے کہا کہ 2019 کے انتخابات کے بعد 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات یقینی طور پر پہلے سے بہتر نتائج دیں گے۔ پریاگ راج کے لوگ یقینی طورپر تاریخی فیصلہ لیں گے۔ سال 1984 کے بعد اس الیکشن میں الہ آباد پارلیمانی سیٹ کانگریس کے پاس جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح یہاں سے لوگوں کی حمایت مل رہی ہے، یہاں سے انڈیا اتحاد کا کانگریس پارٹی کا ایس پی کے تعاون سے پرچم لہرائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لوک سبھا الیکشن کیلئے کانگریس کا منشور جاری

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا 400 پار کا نعرہ ایک جملا ہے۔ وہ بھی اس جملے سے اتفاق نہیں کریں گے۔ انہوں نے 2014 کے انتخابات میں عوام سے 15 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا، بعد میں ان کے اس وقت کے قومی صدر نے اسے انتخابی جملہ قرار دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS