رمضان المبارک کے گزشتہ 20 دنوں میں 2 کروڑ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد ہوئی

0
In the last 20 days of Ramadan more than 20 million pilgrims visited the masjid e nabvi
In the last 20 days of Ramadan more than 20 million pilgrims visited the masjid e nabvi

مدینہ منورہ: رمضان المبارک کے گزشتہ 20 دنوں کے دوران 2 کروڑ سے زائد زائرین کی مسجد نبوی ﷺ آمد ہوئی اور 16 لاکھ سے زائد خوش نصیبوں نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دی۔

مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ کے مطابق 20 رمضان المبارک سے اب تک روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے والوں کی تعداد 16 لاکھ 43 ہزار 288 رہی اور رمضان کے گزشتہ 20 دنوں میں آنے والے زائرین کی تعداد 2کروڑسے تجاوز کرگئی ہے۔

انتظامیہ کا بتانا ہے کہ ریاض الجنہ کیلئے 3 لاکھ 58 ہزار 632 مرد اور 2 لاکھ 96 ہزار 595 خواتین کوپرمٹ جاری کیےگئے ہیں۔

مسجد نبوی ﷺکی انتظامیہ کے مطابق 27ویں شب مسجد الحرام کے دالان، تہہ خانے، چھت، تیسری توسیع، اطراف کی سڑکیں، تجارتی مراکز اور ہوٹلوں کی راہداریاں اور دُور دُور تک نمازیوں سے بھرے رہے۔

مزید پڑھیں: مدینہ منورہ میں مسجد قبا کے نزدیک موجود قدیم کنویں کی حقیقت

اس موقع پر مسجد الحرام جانے والے راستوں پر ٹریفک پولیس کے اہلکار، کراؤڈ کنٹرول ٹاسک فورس، مسجد الحرام کے اطراف میں تعینات کیے گئے تاکہ لوگ منظم طریقے سے مسجد الحرام میں داخل ہو سکیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS