image:zeenews.india.com

چنئی (یواین آئی) : گلین میکسویل (78) اوراے بی ڈویلیئرس (ناٹ آوٹ 76) کی دھماکے دارنصف سنچری اننگز سے رائل چیلنجرز بنگلور نے کولکاتا نائٹ رائڈرز کو آئی پی ایل میں اتوارکو 38 رن سے شکست دے کر جیت کی ہیٹرک مکمل کرلی۔ بنگلور نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں چاروکٹ پر 204 رن کا مضبوط اسکوربنایا اورپھرکولکاتا کے چیلنج کو 20 اوورمیں آٹھ وکٹ پر 166 رن پر روک دیا۔ بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بنگلور کی شروعات خراب رہی۔ وراٹ اننگ کی دوسرے ہی اوورمیں اسپنر ورون چکرورتی کاشکاربن گئے ۔ وراٹ نے چھ گیندوں میں پانچ رن بنائے ۔ ورون نے اسی اوورکی آخری گیند پر رجت پاٹیدار کو بولڈکردیا۔ دووکٹ محض نورن پر گرجانے کے باوجود میکسویل نے آتے ہی محاذسنبھالا اورباونڈری لگانی شروع کردی۔ میکسویل اوردیودت پڈیکل نے تیسرے وکٹ کے لئے 86 رن کی اہم شراکت کی جس میں پڈیکل کا تعاون 28 گیندوں میں دوچوکوں کی مدد سے 25 رن رہا۔ پڈیکل کا وکٹ پرسدھ کرشنا نے لیا۔ میکسویل نے پھر اے بی ڈویلئرس کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 53 رن کی شراکت کی۔ پیٹ کمنس نے میکسویل کو ہربھجن سنگھ کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ میکسویل نے 49 گیندوں پر 78 رن میں نوچوکے اور تین چھکے لگائے۔ ڈویلیئرس نے آخری تین اووروں میں کافی جارحانہ انداز میں بلے بازی کی اورآندرے رسیل کی اننگ کے آخری اوورمیں 21 رن اڑاکر بنگلورکو 200 کے پارپہنچادیا۔ ڈویلیئرس نے صرف 34 گیندوں پر ناٹ آوٹ 76 رن میں نوچوکے اور تین چھکے لگائے ۔ ڈویلیئرس نے پانچویں وکٹ کے لئے کائیل جیمسن کے ساتھ آخری تین اووروں میں 56 رن جوڑے ۔ جیمسن نے محض چارگیندوں پر ناٹ آوٹ 11 رن میں ایک چوکا اورایک چھکا لگایا۔ کولکاتا کی جانب سے ورون چکرورتی چاراوورمیں 39 رن پر دووکٹ لے کر سب سے کامیان گیندباز رہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS