انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ کر سکیں گے

0
image:makeuseof.com

نئی دہلی:(ایجنسی) انسٹاگرام کے بہت سے فیچرز صرف موبائل فون پر ہی استعمال ہو سکتے ہیں، ان میں سب سے اہم فیچر پوسٹ تخلیق کرنا اور پوسٹ ایڈٹ کرنا بھی ہے۔ تاہم بہت سے انسٹاگرام صارفین اب ڈیسک ٹاپ سے بھی انسٹاگرام کی سائٹ کو استعمال کرنے لگے ہیں۔ اسی وجہ اب انسٹاگرام ڈیسک ٹاپ سے بھی صارفین کو پوسٹ تخلیق کرنے اور پوسٹ ایڈٹ کرنے کی سہولت دےگا۔ اس حوالے سے ایک مخبر نے ٹوئٹر پر چند تصاویر بھی جاری کی ہیں، جن میں بتایا گیا ہے کہ انسٹاگرام صارفین کس طرح سے ڈیسک ٹاپ سے پوسٹ تخلیق کر سکیں گے۔ صارفین تصاویر یا ویڈیو کو ڈریگ اینڈ ڈراپ سے انسٹاگرام سائٹ پر اپ لوڈ کریں گے اور پھر فلٹر شامل کر کے اس پوسٹ کرسکیں گے۔ صارفین اپنی پوسٹ کو لوکیشن اورلوگوں کو ٹیگ بھی کرسکیں گے۔ ڈیسک ٹاپ پر پوسٹ تخلیق کرنے کا انٹرفیس بھی بالکل ایپلی کیشن جیسا ہی ہے۔ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ فیچر کب تک صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

آپ کے تاثرات
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here