اندرا گاندھی کو 102ویں یوم پیدائش پرخراج تحسین پیش کی گئی

0

ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان کی 102 ویں یوم پیدائش پر یاد کیا گیا۔ راہل گاندھی نے آج ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مضبوط قیادت کی صلاحیتوں سے بھر پورآئرن لیڈی نے ہندوستان کو ایک مضبوط ملک کی حیثیت سے قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ میں اپنی پیاری دادی کو ان کی یوم پیدائش کے موقع پر دلی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے بھی اندرا گاندھی کی یادگار شکتی استھل پر پھولوں کی خراج عقیدت پیش کی۔ان کے ساتھ پارٹی کےکئی سینئر لیڈران نے بھی اندرا گاندھی کوخراج عقیدت پیش کی ۔ سونیا گاندھی کے ساتھ شکتی استھل پرسابق صدر پرنب مکھرجی اور سابق نائب صدر حامد انصاری نے بھی خراج تحسین پیش کی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS