اکشے کمار بڑے بجٹ کی جگہ کنٹینٹ دیکھتے ہیں :کرن جوہر

    0

    بالی وڈ کے مشہور ومقبول پروڈیوسر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ اکشے کمار بڑے بجٹ کی فلم کے بجائے ہمیشہ کنٹینٹ کو ترجیح دیتے ہیں۔

    اکشے ، کرینہ کپور اور دلجیت دوسانجھ کی فلم ‘گڈ نیوز’ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے ۔ کرن نے کہا کہ وہ اکشے کے پاس دوسری فلم کی کہانی لے کر گئے تھے لیکن انہوں نے اس فلم کے بجائے گڈ نیوز کرنے کا فیصلہ کیا۔

    اکشے نے اسکرپٹ کو دو گھنٹے آرام سے بیٹھ کر سنا ۔ اس کے بعد انہوں نے مجھ سے پوچھا اور کیا بنارہے ہو؟ میں نے جواب دیا ایک دوسری چھوٹی فلم بنارہا ہوں اور انہیں دو منٹ میں فلم ‘گڈنیوز’ کے بارے میں بتادیا۔ مجھے یقین نہیں ہوتا کہ ان جیسا اداکار اس فلم کو کرنے کے لئے راضی ہوگیا کیونکہ اکشے ہمیشہ ک کنٹینٹ کو دیکھتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS