ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر

0

نئی دہلی: (یو این آئی) عالمی منڈی میں آج خام تیل کی قیمت میں کمی درج کی گئی لیکن یہ پھربھی 120 ڈالر فی بیرل سے اوپرہے۔انڈین آئل کے نوٹیفکیشن کے مطابق، دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر ہے۔ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پرریاستوں میں مختلف ہیں۔مرکزی حکومت نے 25 مئی کو عام آدمی کو بڑی راحت دیتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 8 روپے اور 6 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔ جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب کم از کم 9.5 روپے اور 7 روپے کی کمی ہوئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں آج لندن برینٹ کروڈ 1.54 فیصد گر کر 120.21 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 1.48 فیصد کمی کے ساتھ 118.81
ڈالر فی بیرل پررہا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔
آج ملک کے چار بڑے میٹروشہر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں:-
میٹرو شہر…………پٹرول…………ڈیزل
……………………(روپے فی لیٹر)
دہلی…………….96.72………89.62
ممبئی ………111.35…….97.28
کولکاتہ ………106.03………92.76
چنئی……….102.63…….94.24

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS