اسرائیل نے 15 برسوں میں 22 ہزار سے زائد بار لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی

0

یروشلم: (یو این آئی/ اسپوتنک) اسرائیلی فوجی طیاروں نے سال 2007 سے 3000 دنوں کی مشترکہ پروازوں کے دوران لبنانی فضائی حدود کی 22 ہزار ے زیادہ مرتبہ خلاف ورزی کی ہے۔ایئر پریشرڈاٹ انفو کی طرف سے جاری کردہ ایک نئی تحقیق کے مطابق، اسرائیلی فوجی طیاروں نے گزشتہ 15 برسوں میں 22111 مرتبہ لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔سن 2007 سے کل ریکارڈ کے مطابق 8231 مرتبہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں اور 13102 ڈرونز کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی۔ فضائی حدود میں خلاف ورزی کا اوسط دورانیہ چار گھنٹے 35 منٹ ہے اور مشترکہ پروازوں کا دورانیہ 3,098 دن ہے۔اسرائیلی فضائیہ باقاعدگی سے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتی ہے۔ اسرائیلی لڑاکا جیٹ طیاروں نے شام کی سرزمین پر حملہ کرنے کے لیے بھی لبنانی فضائی حدود کا استعمال کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS