ترکی کی یورپی یونین کے رکن ممالک کی برآمدات میں گزشتہ ایک سال میں 42 فیصد اضافہ آخر کس طرح؟

0
dailysabah.com

انقرہ: (یو این آئی) ترکی کی برآمد کنندگان اسمبلی (ٹی آئی ایم) کے اعدادوشمار سے جمع کردہ معلومات کے مطابق،
گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں سال کے پہلے 6ماہ میں ترکی کی برآمدات میں 39.9 فیصد کا اضافہ ہوا
ہے
ترکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترکی نے یورپی یونین کے ممالک کو اپنی برآمدات میں پچھلے سال کے اسی عرصے کے
مقابلے میں جنوری تا جون کے عرصے میں 42 فیصد اضافہ کیا ہے جو اب 40 ارب 857 ملین 72 ہزار ڈالر تک پہنچ
گی ہے۔
ترکی کی برآمد کنندگان اسمبلی (ٹی آئی ایم) کے اعدادوشمار سے جمع کردہ معلومات کے مطابق، گذشتہ سال کے اسی عرصے
کے مقابلے میں سال کے پہلے چھ ماہ میں ترکی کی برآمدات میں 39.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جو 75 ارب 59 ملین
271 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 104 ارب 982 ملین 69 ہزار ڈالرتک پہنچ گیا ہے۔
سال کے پہلے نصف حصے میں، یورپی یونین کے ممالک کو برآمدات گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 42 فیصد
اضافے کے ساتھ 40 ارب 857 ملین 72 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
سال کے پہلے چھ مہینوں میں، آٹوموٹو انڈسٹری، ریڈی میڈ لباس اور ملبوسات، کیمیکل اور مصنوعات اور اسٹیل سب سے
زیادہ یورپی یونین کے ممالک کو برآمد کیے گئے ہیں۔
مذکورہ مدت میں، ترکی نے یورپی یونین کے رکن ملک جرمنی کو سب سے زیادہ برآمدات کی ہیں۔
پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں جون میں جرمنی کو برآمدات میں 33.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو 1 ارب
177 ملین 488 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 1 ارب 568 ملین 506 ہزار ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS