دہلی حکومت کے اسپتالوں میں صرف دہلی کی عوام کا علاج ہوگا: وزیراعلی اروند کیجریوال

0

نئی دہلی: دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر اب دہلی کے اسپتالوں میں صرف دہلی کے عوام کا علاج کیا جائےگا۔
کیجریوال نے آج ڈیجیٹل پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ دہلی حکومت کے سبھی اسپتالوں اور نجی اسپتالوں میں صرف دہلی کی عوام کا علاج ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے علاج کے لئے آنے والے لوگ مرکزی حکومت کے اسپتالوں میں اپنا علاج کرا سکیں گے۔اسی کے پیش نظر دہلی کے بارڈر کل سے کھول دئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دہلی کے اسپتالوں میں علاج کے معاملے میں انہوں نے یہاں کے لوگوں سے مشورے مانگے تھے جس میں ساڑھے سات لاکھ لوگوں نے اپنے مشورے دئے تھے۔ان مشوروں میں 90 فیصدی لوگوں نے دہلی حکومت کے اسپتالوں میں دہلی کے عوام کا علاج کرانے کے سلسلے میں مشورے دئے ہیں۔لوگوں سے ملے مشوروں کے پیش نظر کابینہ نے آج یہ فیصلہ کیا ہے۔یہ انتظام کورونا بحران کے دوران دہلی کے لوگوں کو علاج کی زیادہ سے زیادہ سہولت مہیا کرنے کےلئے کیا گیا ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS