امریکی صدر ٹرمپ نے مظاہروں سے نمٹنے کے لئے سیکورٹی اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا

    0

    امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جارج فلائیڈ کی موت کے بعد ہو رہے احتجاجی مظاہروں کو بہتر طریقے سے قابو کرنے کے لئے واشنگٹن پولیس اور نیشنل گارڈ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہفتے کو ٹوئٹ کر کے کہا، کہ ’’واشنگٹن میں امید کے مطابق کم بھیڑ رہی۔ نیشنل گارڈ، سیکریٹ سروس اور واشنگٹن پولیس کا کام شاندار رہا ہے۔ شکریہ۔‘
    واشنگٹن ڈی سی کی سڑکوں پر ہفتے کو ہزاروں لوگوں نے لنکن میموریل اور وائٹ ہاؤس کے پاس ریلیوں کا انعقاد کیا اور کیپیٹول اور محکمہ خارجہ کے سامنے مارچ کیا۔ اسپوتنک کے ایک نامہ نگارکے مطابق امریکی دارالحکومت میں ہفتے کا مظاہرہ اب تک کا سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوسکتا تھا۔
    نامہ نگار کے مطابق پولیس ہفتے کو واشنگٹن میں پرامن کام کر رہی تھی۔ نیشنل گارڈ کے فوجیوں کے ساتھ ساتھ افسر بھی جائے وقوع پر موجود تھے لیکن وہ فسادات کے وقت پہنی جانے والی پوشاک کے بجائے سادی وردی میں تھے اور انہوں نے لوگوں سے اچھے انداز میں بات چیت بھی کی۔ اس ہفتے کی شروعات میں واشنگٹن میں ہوئے پرتشدد مظاہروں میں زیادہ سے زیادہ تجربہ کرنے کی وجہ سے سیکورٹی دستوں کی کافی تنقید ہوئی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے شہرمنی پولس شہر میں ایک گورے پولیس افسرنے 46 سالہ جارج فلائیڈ نامی سیاہ فام کے گردن کو تقریباً 9 منٹ تک گھٹنے سے دبائے جانے کے سبب اس کی 25 مئی کو موت ہوگئی تھی۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS