ہند چین اعلی کور کمانڈر اجلاس کے بعد بات چیت کے پر امن حل پر متفیق

0

نئی دہلی: لداخ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اورچین کی افواج کے مابین ایک ماہ سے جاری تنازع کو ختم کرنے کے لئے ہفتہ کے روز دونوں ممالک کے فوجی کور کمانڈروں کے درمیان ہونے والی میٹنگ میں دونوں فریقوں نے اس قضیہ پر دو طرفہ پر اور امن سمجھوتوں کی روشنی میں تبادلہ خیال کیا اور قضیہ کو پرامن طریقے سے حل کرنے پر اتفاق کیا۔
وزارت خارجہ نے اتوار کو باضابطہ جانکاری دیتے ہوئے اس بات کا اشارہ دیا کہ معاملہ کے حل کا فارمولہ ابھی تک تیار نہیں کیا گیا ہے اور اس کے لئے سفارتی اور فوجی سطح پر دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت جاری رہے گی۔
وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان اور چین نے حالیہ ہفتوں میں سرحدی خطے کی صورتحال کے حل کے لئے سفارتی اور فوجی چینلز کے ذریعے بات چیت کے سلسلہ کو برقرار رکھا ہے۔ ہفتہ کے روز لیہہ میں آرمی کور کمانڈر اور چینی فوجی کمانڈر کے مابین ایک میٹنگ خوشگوار اور مثبت ماحول میں ’چشول مولڈو‘ کے علاقے میں ہوئی۔ دونوں فریقوں نےاس بات پر رضامندی کا اظہار کیا کہ سرحد پر صورتحال کو باہمی سمجھوتوں اور دونوں ممالک کی قیادت کے مابین سمجھوتے کی بنیاد پر پرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہئے، جس میں مانا گیا ہے کہ سرحدی علاقوں میں امن و استحکام ہندوستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مجموعی ترقی کے لئے انتہائی ضروری ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS