ہانگ کانگ کا تیرتا ہوا ریسٹورنٹ سمندر میں ڈوب گیا

0

ہانگ کانگ(ایجنسیاں)ہانگ کانگ کا دنیا بھر میں مشہورتیرتا ہوا ریسٹورنٹ جنوبی چین کے سمندر میں ڈوب گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 1976 میں ایک بحری جہاز پربنائے گئے فلوٹنگ (تیرنے والا) ریسٹورنٹ جنوبی چین کے سمندر میں پیراسل جزائر کے قریب سے گزرتے ہوئے ڈوب گیا۔تیرتا ہوا ریسٹورنٹ شدید مالی بحران کے باعث دو سال سے بند تھا اوراسے ایبرڈین کی بندرگاہ سے کسی اورمقام پرمنتقل کیا جارہا تھا۔جہاز کی مالک کمپنی کا کہنا ہے کہ سمندر کے اس مقام پرگہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے جہاز کو بچانا مشکل ہے۔ واقعہ میں جہاز کے عملے کا کوئی رکن زخمی نہیں ہوا۔تیرتا ہوا ریسٹورنٹ چار دہائیوں تک سیاحوں کی دلچپسی کا مرکز رہا تھا۔ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم اورہالی وڈ کے ہیرو ٹام کروز سمیت متعدد مشہور ہستیاں تیرتے ہوئے ریسٹورنٹ میں کھانا کھا چکی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS