نئی دہلی:(یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے تمام لوگوں سے ہماچل پردیش کی خوشحالی کے لیے قانون ساز اسمبلی کے لیے ووٹنگ میں جوش و خروش سے حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’ہماچل ووٹ دے گا پرانی پنشن اسکیم – او پی ایس کے لئے۔ ہماچل روزگار کے لیے ووٹ دے گا۔ ہماچل ’ہر گھر لکشمی‘ کے لئے ووٹ دے گا۔
لوگوں سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے، انہوں نے کہا ’’آیئے بڑی تعداد میں ووٹ دیجئے اور ہماچل کی ترقی اور خوشحال مستقبل کے لیے اپنا اہم تعاون دیجئےواضح رہے کہ ہماچل پردیش کی 68 رکنی قانون ساز اسمبلی کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.