کمل ناتھ آج راہل گاندھی کی یاترا کے روٹ کا معائنہ کریں گے

0

بھوپال:(یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘کے مدھیہ پردیش میں داخل ہونے سے پہلے ریاستی یونٹ کے صدر کمل ناتھ آج یاترا کے روٹ کا معائنہ کریں گے۔پارٹی کی طرف سے دی گئی اطلاعات کے مطابق مسٹر کمل ناتھ آج کھرگون، کھنڈوا اور برہان پور اضلاع میں بھارت جوڑو یاترا کے روٹ کا معائنہ کریں گے۔
وہ سناواد، چھےگاؤں مکھن اور نمبولا میں یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔
مسٹر گاندھی کی یاترا 20 تاریخ کو برہان پور سے مدھیہ پردیش میں داخل ہوگی۔ یہ یاترا تین دن تک ان اضلاع میں رہے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS