ترنمول لیڈران کی تھانے میں ہراسانی دکھانے والے ٹی وی چینل کی نشریات روکی گئی

    1
    Outlookindia

    اگرتلہ: (یو این آئی) تریپورہ کے کھووائی پولیس تھانے میں ترنمول کانگریس کے گرفتارکئے گئے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ ابھشیک بنرجی اور لیڈران پر حملے وہراسانی کونشرکرنے والے پی بی 24 نیوز چینل کی ٹیلی کاسٹ کو فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔
    اطلاعات کے مطابق وپلب کمار دیو کی قیادت والی تریپورہ حکومت صحافیوں اور میڈیا گھرانوں پر مسلسل حملے کر رہی ہے اور ساڑھے تین سال کی حکمرانی میں چار مقبول نیوز چینلز کو بند کر دیا ہے، جن میں حکومت کے خلاف خبریں اور پروگرام نشر کرنے والاپی بی 24 شامل ہے۔ ان کارروائیوں کا میڈیا حلقوں میں شدید ردعمل ہوا ہے۔
    رپورٹ کے مطابق ریلائنس کی حمایت یافتہ کیبل سروس فراہم کرنے والے ہیتھ وے اور جی ٹی پی ایل تریپورہ میں خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ حکومت اور حکمراں جماعت کو اگرکسی بھی معاملے میں پریشانی ہوتی ہے تو وہ متعلقہ چینل کوٹیلی کاسٹ نیٹ ورک سے غیرقانونی طورسے فوراًمنقطع کردیتے ہیں۔
    پی بی 24 کے ایڈیٹر انَل رائے چودھری نے الزام لگایا کہ ریاست بھر میں سیٹ ٹاپ باکس سے ڈسکنیکٹ ہونے کے فوراًبعد معاملہ کوسروس فراہم کرنے والے کے پاس لے جایا گیا لیکن انہوں نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا ہےاور نہ ہی سروس کو بحال کیاہے۔ انہوں نے کہا، “سروس فراہم کرنے والے قانونی طور پر پابند ہیں اور قانون کی سنگین خلاف ورزی کے لئے بھی بغیر کسی پیشگی اطلاع کے کسی چینل کو ڈسکنیکٹ نہیں کرسکتا ہے، لیکن تریپورہ میں مسلسل اس طرح کے معاملے ہورہے ہیں۔
    تریپورہ اسمبلی آف جرنلسٹس (اے او جے) کے سب سے بڑے میڈیا فورم نے پی بی 24 اور چار دیگر چینلز دن رات، آکاش تریپورہ، ہل بُل اور مرنالینی ای این این کے خلاف کارروائی کی مذمت کی ہے اور ان کی نشریات کو فوری طور پر دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا نیزحکومت سے انہیں بحال کرنے کی اپیل کی۔ تمام چینلز اے او جے کے ساتھ ہیں اور پچھلے سال ستمبر سے احتجاج کر رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS

    1 COMMENT

    1. there is censorship in Pakistan and Pakistan is facing economic and other problems. India if violating its constitution will face similar problems

    Comments are closed.