کورونا: حکومت سعودیہ کا بڑا اعلان، تفصیلات حاضر

0
Image: wam.ac

ریاض:(یو این آئی) سعودی حکومت نے سعودی عرب میں کورونا سے انتقال کرجانے والے مقامی اور غیرملکی طبی عملے کیلئے امداد کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مملکت میں یہ اعلان سعودی وزارت صحت کی جانب سے ہوا۔ وزارت کا کہنا ہے کہ کورونا سے انتقال کرنے والے طبی عملے کے اہل خانہ کو امدادی رقم دیں گے۔سعودی وزارت نے کہا کہ کورونا سے جاں بحق طبی عملے کے اہل خانہ کو 5لاکھ ریال دیے جائیں گے۔طبی عملہ سعودی ہو یا غیرملکی اس کے اہل خانہ کو معاوضہ دیا جائے گا، معاوضہ دینے کا مقصد طبی عملے کی خدمات کا اعتراف ہے۔وزارت صحت نے مزید کہا ہے کہ کورونا وبا کے لیے طبی عملے کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔خیال رہے کہ سعودی حکومت کی مؤثر حکمت عملی کے باعث مملکت میں کورونا کیسز کم ہورہے ہیں، حالیہ دنوں وبا کے یومیہ کیسز 1 ہزار سے کم رپورٹ ہوئے۔سعودی عرب میں فعال کیسز کی شرح گھٹ رہی ہے جبکہ صحت یابی کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS