شہرت قانون کے نفاذ پر مایوس ہوں :مکیش بھٹ

0

شہریت قانون کو لیکر ملک بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔ بالی ووڈ انڈسٹری کی جانب سے کافی رد عمل سامنے آ رہے ہیں۔ اب بالی ووڈ کے پروڈیوسر مکیش بھٹ نے بھی اس پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ شہریت قانون کے نفاذ پر بہت مایوس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی اے اے کے خلاف ملک بھر میں ہو رہے مظاہروں کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔ مکیش بھٹ کے اس بیان پر صارفین کی جانب سے بھی کافی ردعمل سامنے آرہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS