چندر شیکھر آزاد کی دائر ضمانت عرضی مسترد

0

نئی دہلی: دہلی کی عدالت نے بھیم آرمی  کے سربراہ چندر شیکھر آزاد کو شہریت قانون کی مخالفت میں جمعہ کو دریا گنج علاقہ میں تشدد بھڑکانے کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔ چندر شیکھر آزاد کو ہفتہ کے روز 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔
میٹروپولٹين مجسٹریٹ ارجندر کور نے اس معاملے کی سماعت کی۔انہوں نے سماعت کے دوران کہا کہ ضمانت کے لئے ٹھوس بنیاد نہ ہونے کی وجہ سے درخواست منظور نہیں کی جا سکتی۔ ملزم کو 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔
دہلی پولیس نے تشدد کو بھڑکانے کے معاملے میں چندر شیکھر کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔ اور اسے عدالت میں پیش کیا تھا، اور 14 دن کی عدالتی حراست میں رکھے جانے کا مطالبہ کیا۔
چندر شیکھر کے وکیل نے ضمانت کی عرضی دی، جس پر سرکاری فریق نے اعتراض ظاہر کیا۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS