انگلینڈ نے ہندوستان کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر 2-0 کی نا قابل شکست سبقت

0
indiablooms

ٹاؤن ٹن: (یو این آئی) مڈل آرڈر کی بلے باز صوفیا ڈنکلی (73) کے ناٹ آؤٹ نصف سنچری اور تیز گیند باز کیٹ کراس (5/34) کے گیند سے شاندار مظاہرے کی بدولت انگلینڈ کی خاتون ٹیم نے یہاں بدھ کے روز دوسرے دن ون ڈے مقابلے میں ہندوستان کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر نہ صرف 2-0 سے سبقت قائم کر لی بلکہ تین میچوں کی سیریز بھی جیت لی۔
ہندوستانی خاتون ٹیم پہلے بازی کرتے ہوئے 50 اوور میں 221 رن بنانے میں کامیاب تھی۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے پاری کی 15 گیند باقی رہتے ہوئے پانچ وکٹ کھو کر 225 رن بنا لیے۔ اوپنر لارین وِنفیلڈ ہِل نے 57 گیندوں میں 42 رن بنا کر انگلینڈ کو مضبوط آغاز دلایا حالانکہ ٹَیمی بیومونٹ اور کپتان ہیتھر نائٹ دونوں 10 رن بنا کر علیٰ الترتیب جھولن گوسوامی اور پونم یادو کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئیں۔ اس کے بعد نیتالی اسکیورک اور ایمی ایلین جونس بھی زیادہ کچھ نہیں کر پائیں۔ ایسے میں صوفیا ڈنکلی بلے بازی کرنے آئیں اور 81 گیندوں پر 73 رنوں کی شاندار پاری کھیل کر ٹیم کی جیت کی ہیرو بنیں۔ انہوں نے اپنی پاری میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ آل راؤنڈر کَیتھرین برنٹ نے 46 گیندوں پر 33 رن بنا کر ان کا بخوبی ساتھ دیا۔ دونوں نے 92 رن کی اہم شراکت داری کرکے ٹیم کو جیت دلائی۔
وہیں انگلینڈ کی تیز گیندباز کیٹ کراس نے گیندبازی میں جلوہ دکھایا اور 10 اوور میں محض 34 رن دے کر پانچ وکٹ لیے۔ ہندوستان کی جانب سے پونم یادو نے 10 اوور میں 63 رن دے کر سب سے زیادہ دو وکٹ لیے جبکہ جھولن گوسوامی، شیکھا پانڈے اور اسنیہا رانا کو ایک ایک وکٹ حاصل ہوا۔
قبل ازیں کپتان متالی راج (59) کی مسلسل دوسرے نصف سنچری اور نوجوان اوپنر شیفالی ورما کی 44 رن کی شاندار پاریوں سے ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم نے 50 اوور میں سبھی وکٹ کھوکر 221 رن کا چیلنج بھرا اسکور کھڑا کیا۔

انگلینڈ کی خاتون ٹیم نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلے بلے بازی کرنے کے لیے مدعو کیا۔ اسمرتی مندھانا اور شیفالی نے پہلے وکٹ کے لیے 54 رن کی ٹھوس شراکت داری کی لیکن ہندوستان نے پھر 77 رن تک جاتے جاتے اپنے تین وکٹ گنوا دیے۔ اسمرتی نے 30 گیندوں پر 22 رن میں تین چوکے لگائے جبکہ جیمیما روڈرگرس آٹھ رن بنانے کے بعد 76 کے اسکور پر پویلیئن لوٹ گئیں۔ اس کے ایک رن کے بعد شیفالی ورما کو صوفی ایکلسٹون نے اسٹمپ کروا دیا۔ شیفالی نے 55 گیندوں پر 44 رن میں سات چوکے لگائے۔

متالی نے پھر ہرمنپریت کور کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے 68 رن کی شراکت داری کی۔ ہرمنپریت کو کیٹ کراس نے اپنی گیند پر لپک کر اس شراکت داری کو توڑا۔ ہرمنپریت نے 39 گیندوں پر ایک چوکے کے سہارے 19 رن بنائے۔ ہندوستان نے تین وکٹ پر 145 رن کی اچھی صورتحال سے محض 36 رن جوڑ کر اپنے پانچ وکٹ گنوا دیے اور آٹھ وکٹ پر 181 رن ہو گیا۔ کپتان متالی کا صبر بھی جواب دے گیا اور اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد وہ ٹیم کے 192 کے اسکور پر رن آؤٹ ہو گئیں۔ متالی نے 92 گیندوں پر 59 رن میں چھ چوکے لگائے۔

اس وقت لگ رہا تھا کہ ہندوستانی پاری 200 کے اندر سمٹ جائے گی لیکن جھولن گوسوامی نے 19 گیندوں پر تین چوکوں کے سہارے 19 اور پونم یادو نے 15 گیندوں میں 10 رن بنا کر ہندوستان کو 221 تک پہنچا دیا۔ پونم پاری کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئیں۔ ہندوستان کی پاری میں 19 وائٹ سمیت 26 اضافی رن کی بھی اہم حصہ داری تھی۔

انگلینڈ کی جانب سے کیٹ کراس نے 34 رن دے کر پانچ وکٹ اور ایکلسٹون نے 33 رن پر تین وکٹ حاصل کیے۔ کراس کو ان کی شاندار گیندبازی کے لیے پلیئر آف دی میچ کا انعام ملا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS