بے روزگاری کے لئے کانگریس اور بی جے پی برابر کی ذمہ دار:مایاوتی

0
Image: Outlook India

لکھنو: (یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمومایاوتی نے جمعرات کو کہا کہ اترپردیش سمیت پورے ملک میں لگاتار بڑھ رہی بے روزگاری کے مسئلے کا حل اگر جلد نہیں کیا گیا تو بی جے پی کی حالت بھی کانگریس کی طرح ہوگی۔

محترمہ مایاوتی نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ تعلیم یافتہ بے روزگاروں کا سڑک کنارے پکوڑے تل کر یا مزدوری کر کے زندگی کا گزارہ کرنا کافی بدقسمتی اور مایوس کن بات ہے۔ اس کے لئے کانگریس کے علاوہ موجودہ بی جے پی حکومت بھی برابر کی ذمہ دار ہے۔ اگر اس مسئلے کا فورا حل نہ نکالا گیا تو کانگریس کی طرح بی جے پی کی بھی حالت ہوگی۔

انہوں نے کہا’یوپی و دوسری ریاستوں میں کروڑوں نوجوان و تعلیم یافتہ بے روزگار افراد سڑک کے کنارے پکوڑے فروخت کرنے و اپنے زندگی کی روزی روٹی چلانے کے لئے مزدوری وغیرہ کرنے کو مجبور ہے۔ اور ان کے ماں۔باپ و کنبے دیگر افراد جو یہ سب دیکھ رہے ہیں ان کی تکالیف کو سمجھا جا سکتا ہے۔ یہ کافی تکلیف دہ اور باعث تشویش ہے۔

بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ’بی ایس پی ملک میں نوجوانوں کے لئے ایسی خوفناک حالت پیدا کرنے کے لئے مرکز میں بی جے پی کے ساتھ ساتھ کانگریس کو بھی برابر کی ذمہ دار مانتی ہے جس نے لمبے عرصے تک یہاں حکمرانی کی ہے اور اپنے میعاد کار کے کارتوتوں کی بنا پر کانگریس مرکز،یوپی و کافی ریاستوں کے اقتدار سے بھی بے دخل کر دی گئی۔

انہوں نے کہا’اگر بی جے پی بھی کانگریس پارٹی کے نقش قدم پر چلتی رہی تو پھر اس پارٹی کی بھی وہی حالت ہوگی جو کانگریس کی ہوچکی ہے۔ جس پر بی جے پی کو سنجیدگی سے سوچنا چاہے کیونکہ ان کی ایسی پالیسیوں و سرگرمیوں سے نہ تو مفاد عامہ اور نہ ہی ملک کی خودکفیلی ممکن ہوپارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS