دبئی میں اب بغیر ڈرائیور کے ٹیکسیاں چلیں گی

0

ابو ظہبی (یو این آئی) : متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں جلد بغیر ڈرائیور ٹیکسیاں سڑکوں پر دکھائی دیں گی، بغیر ڈرائیور ٹیکسیوں کا تجربہ جمیرا ون زون سے کیا جائے گا۔خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی میں روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے عہدیدار خالد العوضی کا کہنا ہے کہ جلد دبئی کی سڑکوں پر ڈرائیور لیس ٹیکسیاں نظر آئیں گی۔خالد العوضی کا کہنا ہے کہ متعدد مقامات پر خود کار 5 ٹیکسیاں تجرباتی طور پر چلائی جائیں گی، بغیر ڈرائیور ٹیکسیوں کا تجربہ جمیرا ون زون سے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈرائیور لیس ٹیکسیوں کا تجربہ آئندہ چند ہفتوں میں اور سال رواں کے اختتام سے قبل شروع کردیا جائے گا۔
اتھارٹی الخیلج کمرشل زون اور سٹی سینٹر میں اسمارٹ گاڑیاں چلانے کے لیے میپ تیار کر رہی ہے ، جمیرا ون زون کا اضافہ بھی اس میں ہو گا۔ یہ نقشے جولائی میں ہی تیار کرلیے گئے تھے ۔العوضی نے جیٹیکس 2022 نمائش میں شرکت کے موقع پر کہا کہ اتھارٹی نے جیٹیکس کے اپنے اسٹال پرعوام کو دکھانے کے لیے خود کار ٹیکسی سجائی گئی ہے ، یہ سان فرانسسکو میں زیر استعمال ان دسیوں ٹیکسیوں میں سے ایک ہے جو وہاں عام ہو چکی ہیں۔اس طرح کی مزید 4 ٹیکسیاں لائی جائیں گی اور دبئی میں ان کا تجربہ ہوگا۔العوضی کا کہنا تھا کہ جیٹیکس میں جو کروز ٹیکسی دکھائی جا رہی ہے وہ اسمارٹ گاڑی ہے اور یہ سان فرانسسکو میں 50 ہزار میل کا سفر طے کر چکی ہے ، اس سے وہاں کے لوگ سفر کر چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS