یوکرین کے میکولائیو میں روس کا فوجی بیرکس پر حملہ، درجنوں یوکرینی فوجی ہلاک

0

کیف: (یواین آئی) یوکرین کے شہر میکولائیو میں فوجی بیرکس پر روس کے تازہ حملے میں درجنوں یوکرینی فوجی ہلاک ہو گئے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کے جنوبی شہر میکولائیو میں فوجی بیرکس میں 200 فوجی موجود تھے، روس کی جانب سے صبح سویرے ہونے والے حملے میں کم از کم 100 فوجیوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب روس کے فوجی حکام نے کہا ہے کہ یوکرین کے خلاف جنگ میں پہلی بار ہائپر سونک میزائل سے حملہ کیا گیا جس سے ایک اسلحہ ڈپو تباہ ہو گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS