بی جے پی نے عوام کی خوشیاں چھین لیں: کانگریس

0
www.indiatoday.in

نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کی پالیسیوں نے ملک کے لوگوں کی خوشیاں چھین لی ہیں جس کے نتیجے میں 146 ممالک کی خوشی کی فہرست میں ہندوستان 136 ویں نمبر پر ہے۔ کانگریس نے اتوار کو اپنے آفیشل پیج پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ “بی جے پی حکومت کی پالیسیوں نے ملک کے لوگوں کی خوشیاں چھیننے کا کام کیا ہے۔ اس کا اثر ورلڈ ہپی نیس رپورٹ میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔‘‘ پارٹی نے کہاکہ “ملک کے لوگوں نے ایسے ‘اچھے دن’ کا تصور بھی نہیں کیا تھا۔ ورلڈ ہپی نیس رپورٹ میں ہندوستان کو 146 ممالک میں سے 136 ویں نمبر پر آنے کے بعد حکومت اس کامیابی پر کب ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کر رہی ہے۔ کانگریس نے کہا کہ بی جے پی حکومت کو یہ سمجھنا ہوگا کہ ملک پالیسی سازی سے چلایا جاتا ہے ایونٹس سے نہیں چلتا ہے۔
پارٹی نے طنز کرتے ہوئے کہاکہ “بی جے پی حکومت کی کامیابیوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ہندوستان کا دنیا کے 11 سب سے زیادہ ناخوش ممالک میں شامل کروانا بھی جڑچکا ہے۔ ملک کے لوگوں کے ساتھ بی جے پی کی پول کھل چکی ہے۔ صرف بی جے پی کے ’اچھے دن‘ آئے ہیں اور ملک کے لوگوں کے برے دن۔‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS