پاکستان میں پی ٹی آئی میں درارکے بعد سڑکوں پر اترے کارکن

0
image:timesnownews.com

اسلام آباد: (یو این آئی) پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں دراڑ کے بعد کارکنان نے باغی لیڈران کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ ڈان اخبار نے اتوارکو یہ اطلاع دی۔ پی ٹی آئی کے کارکن ہاتھوں میں ڈنڈے اور پتھر لیے ننگانا چوک پر واقع پارٹی کے رکن اسمبلی ملک احمد حسن دیہارکی رہائش گاہ پر جمع ہوئے اور پارٹی سے وفاداری تبدیل کرنے کے الزام میں ان کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔ کارکنوں نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو حمایت دینے کے لئے رکن اسمبلی رانا قاسم نون کے خلاف بھی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے دونوں رہنماؤں کے پوسٹرز بھی نذر آتش کئے۔ اس درمیان اپوزیشن پارٹی جمعیت علمائے اسلام-فضل (جے یو آئی-ایف) کے کارکنوں نے پی ٹی آئی سے ناراض نور عالم خان اور ان کے خاندان کو اخلاقی حمایت دینے کے لئے ان کے گھر کے باہر ایک ریلی نکالی۔
پی ٹی آئی رہنما ندیم قریشی اور خالد جاوید ورائچ نے مظاہرے کی قیادت کی۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اختلاف کرنے والوں کو عوام کے جذبات سے نہیں کھیلنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تمام منحرف (باغی) رہنما استعفی دے کر پی ٹی آئی امیدواروں کے خلاف الیکشن لڑیں یا عوام کے غصے کا سامنا کریں۔سابق وزیر آصف اقبال داؤدزئی، سابق ایم ایل اے خالد وقار چمکانی اور دیگر رہنماؤں نے پارٹی کے سیکیورٹی ونگ، جے یو آئی ایف اور انصار الاسلام کے متعدد کارکنوں کے ساتھ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نور عالم خان کی رہائش گاہ کے باہر جے یو آئی-فریلی کی قیادت کی۔ پی پی پی کے سابق رکن نور عالم خان نے 2018 کے انتخابات سے قبل پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔اس سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں نے لاہور میں رکن قومی اسمبلی وجیہہ اکرم کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کیا۔ انہیں اسلام آباد میں سندھ ہاؤس میں دیکھا گیاتھا، جہاں دیگر باغی رہنما قیام پذیر ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS