نئی دہلی : (یو این آئی) دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے کورونا کے معاملات کے کمی کے مدنظر ہفتہ کے آخر میں لگنے والا کرفیو ختم کرنے کی لیفٹننٹ گورنرانل بیجل سے سفارش کی ہے۔ اروند کیجریوال نے دہلی میں ہفتہ کے آخر کا کرفیو ہٹانے کی تجویز کو جمعہ کو منظوری دی اور اس سلسلہ میں لیفٹننٹ گورنر بیجل کو خط لکھ کر اس کی منظوری فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے ہفتہ کے آخر کا کرفیو ہٹانے کے ساتھ ساتھ نجی دفاتر پچاس فیصد صلاحیت کے ساتھ کھولنے اور دکانوں کھولنے کے لئے آڈایون سسٹم ہٹانے کی تجویز بھی بھیجی ہے۔ خیال رہے کہ دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 12,306نئے کورونا معاملے درج کئے گئے ہیں جبکہ انفیکشن کی شرح 21.48فیصد ہے۔ اس دوران کورونا انفیکشن سے 43مریضوں کی مو ت ہوئی ہے۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.