دنیا میں کورونا متاثرہ افراد کی کل تعداد 34.21 کروڑ سے متجاوز

0

واشنگٹن : (یو این آئی) دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کی وبا کے کیسز 34.21 کروڑ سے تجاوز کر گئے ہیں۔ وہیں کئی ممالک میں کورونا ویریئنٹ اومیکرون بہت سے ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ گذشتہ 28 دنوں میں دنیا میں کوروناکے 61.79 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مذکورہ مدت میں اس وبا کی وجہ سے 186342 افراد ہلاک ہوئے۔ جان ہاپکنزیونیورسٹی کے کورونا وائرس ریسورس سینٹر کے جمعہ کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 342155877 ہو گئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 5573498 ہو گئی ہے۔ اب تک دنیا بھر میں مجموعی طور پر 9749216355 افراد کو کورونا ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ پوری دنیا میں کوروناکے سب سے زیادہ کیسز کے ساتھ امریکہ سرفہرست ہے۔ یہاں اب تک 6.93 کروڑ سے زائد افراد اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں اور 860247 افرادہلاک ہوچکے ہیں۔ اس وبا کے معاملے میں ہندوستان دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر تین کروڑ 85 لاکھ 66 ہزار 27 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 20 لاکھ 18 ہزار 825 ہو گئی اور اموات 4 لاکھ 88 ہزار 396 ہوئیں ہیں۔ ملک میں اب تک کل تین کروڑ 60 لاکھ 58 ہزار 806 افراد کورونا سےنجات پا چکے ہیں۔ برازیل کورونا کے معاملے میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ ملک میں اب تک 2.35 کروڑ سے زیاد ہ کورونا کی زد میں آ چکے ہیں اور اس وباسے اب تک 622476 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
برطانیہ چوتھے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 1.57 کروڑ سے زیادہ لوگ اس کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں، وہیں ہلاکتوں کی تعداد 153710 تک پہنچ گئی ہے۔ فرانس پوزیٹیوٹی ریٹ کے لحاظ سے پانچویں نمبر پر ہے۔ ملک میں اب تک 1.57 کروڑ سے زیادہ افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور 129105 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ روس کورونا کے معاملے میں چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔ ملک میں اب تک 10754905 لوگ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 317523 اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ ترکی کورونا کے معاملے میں ساتویں نمبر پر ہے جہاں اب تک 10736215 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور اس وبا سے 85419 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اٹلی آٹھویں نمبر پر ہے جہاں 94.18 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہیں۔ ملک میں اموات کی تعداد 142590 تک پہنچ گئی ہے۔ اسپین متاثرہ افراد کے لحاظ سے نویں نمبر پر پہنچ گیا ہے ۔ یہاں اب تک 88.34 سے زائد افراد کورونا متاثر ہو چکے ہیں اور 91599 افراد اس وبا کے مقابلے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ یہ جرمنی میں دسویں نمبر پر ہے جہاں اب تک 85.02 لاکھ سے زیادہ لوگ عالمی وباسے متاثر ہوئے ہیں۔ ملک میں اموات کی تعداد 116490 تک پہنچ گئی ہے۔ ان کے علاوہ دنیا کے باقی ممالک بھی کوروناسے متاثر ہیں۔ کووڈ-19نے عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS