امر جوان جیوتی کو بجھایا نہیں جارہا ہے: حکومت

0
imange:firstpost

نئی دہلی : (یواین آئی) امر جوان جیوتی کے سلسلہ میں کانگریس کے اعتراض پر جمعہ کومرکزی حکومت نے وضاحت دیتے ہوئے کہاکہ جوانوں کو وقف اس اکھنڈ جیوتی کو بجھایا نہیں جار ہاہے بلکہ اسے نیشنل وار میموریل میں جیوتی شامل کیاجائے گا۔ ذرائع نے کہاکہ انڈیا گیٹ پر درج نام صرف کچھ شہدا کے ہیں جنہوں نے پہلی جنگ عظیم اور اینگلو۔ افغان جنگ میں انگریزوں کے لئے لڑائی لڑی تھی اور اس طرح یہ ہماری نوآبادیاتی ماضی کی علامت ہیں۔ 1971کی جنگ کے شہدا کو خراج عقیدت دینے کے لئے لو جلتے ہوئے دیکھنا ایک عجیب بات تھی لیکن انڈیا گیٹ پر ان کے کسی بھی نام کا ذکر نہیں تھا۔ سرکاری ذرائع نے راہل گاندھی کے امر جوان جیوتی پر اعتراضات کے بعد کہاکہ المیہ یہ ہے کہ جن لوگوں نے سات دہائی تک نیشنل وار میموریل نہیں بنایا، وہ اب اس وقت شور مچا رہے ہیں جب ہمارے شہدا کے لئے صحیح جگہ پر انہیں خراج عقیدت دیا جارہا ہے۔ ذرائع نے کہاکہ امر جوان جیوتی کی لو کے بارے میں بہت ساری غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ 1971اور اس کے پہلے اور بعد کی جنگوں سمیت تمام جنگوں میں ہندستانی شہدا کے نام نیشنل وار میموریل میں لکھے گئے ہیں۔ یہ ایک سچی خراج عقیدت ہے کہ وہ شہدا کو خراج عقیدت دیا جائے۔
کانگریس کے سابق صدر نے امر جوان جیوتی کو بھجانے کا منصوبہ بنانے کے لئے حکومت کی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
راہل گاندھی نے اس سے پہلے ٹوئٹ کیا کہ نہایت دکھ کا موضوع ہے کہ ہمارے بہادر جوانوں کے لئے جو امر جیوتی جلتی تھی وہ آج بجھ جائے گی۔ کچھ لوگ حب الوطنی اور قربانی کو نہیں سمجھ سکتے۔ کوئی بات نہیں۔ ہم اپنے جوانوں کے لئے ایک بار پھر امر جوان جیوتی جلائیں گے۔ انڈیا گیٹ میں واقع امر جوان جیوتی کو جمعہ کی دوپہر تین بجے ایک تقریب میں نیشنل وار میموریل کی جیوتی میں شامل کیا جائے گا۔ اس کے بعد ملک کے بہادر شہدا کے اعزاز میں دو الگ الگ جیوتی جلنے کا انتظام ہوجائے گا۔ یہ لمحہ انڈیا گیٹ میموریل کی تاریخ میں ایک تبدیلی کی علامت ہے جہاں 1971سے امر جوان جیوتی جل رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS