ملک میں کورونا ریکوری ریٹ 92.48 فیصد

0

نئی دہلی : (یو این آئی) ملک میں کورون وائرس (کووڈ ۔19) کے یومیہ کیسز میں ایک مرتبہ پھر معمولی اضافہ ہونے کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 1،32،788 نئے کیسز سامنے آئے، لیکن اس وائرس سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد اس وائرس کی زد میں آنے والے لوگوں سے ایک لاکھ سے زیادہ رہی ، جس کی وجہ سے شفایابی کی شرح بڑھ کر 92.48 فیصد ہوگئی ہے۔
اس دوران پیر کو 23 لاکھ 97 ہزار 91 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ۔ ملک میں اب تک 21 کروڑ 85 لاکھ 46 ہزار 667 افراد کی ٹیکہ کاری کی گئی ہے ۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1،32،788 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر دو کروڑ 83 لاکھ 07 ہزار 832 ہوگئی ۔ اس دوران دو لاکھ 31 ہزار 456 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس سے اب تک 2 کروڑ 61 لاکھ 79 ہزار 085 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں ۔ ایکٹو کسز 1،01،875 کم ہوکر 17 لاکھ 93 ہزار 645 ہو گئے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3،207 مریضوں کی موت ہوئی اور اس وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ 35 ہزار 102 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسزکی شرح کم ہوکر 6.34 فیصد ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات 1.18 فیصد ہے۔
مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 22،680 کم ہو کر 2،33،498 رہ گئے ہیں۔ اسی دوران ریاست میں مزید 35،949 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 54،31،319 ہوگئی ہے ، جبکہ مزید 854 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 96،198 ہوگئی ہے۔ کیرالہ میں اس دوران ایکٹو کیسز 4551 کی کم ہوئے ہیں اور ان کی تعداد اب 2،02،828 رہ گئی ہے اور24،117 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 23،34،502 ہوگئی ہے جبکہ مزید 194 مریضوں کی موت ہوگئی مرنے والوں کی تعداد 9009 تک ہو گئی ہے۔
کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز 15431 کم ہوئے ہیں ، اور ان کی تعداد 298320 رہ گئی ہے۔ وہیں مزید 464 مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 29554 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2290861 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے ایکٹو کیسز862 کی کم ہوئے ہیں اور اب ان کی تعداد 10178 رہ گئی ہے۔ یہاں مزید 62 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 24299 ہوگئی ہے ۔ وہیں 1392386 مریض کورونا کو شکست دیے چکے ہیں ۔
تلنگانہ میں ایکٹو کیسز 830 کم ہو کر 33254 رہ گئے ہیں ، جبکہ اب تک 3296 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں 544294 افراد اس وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔ آندھرا پردیش میں ایکٹوکیسز 7058 کم ہو کر 146737 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 1546617 ہوگئی ہے جبکہ 11034 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ تامل ناڈو میں ایکٹو کیسز 5650 کم ہو کر 296131 ہوگئے ہیں اور مزید 490 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 24722 ہوگئی ہے ۔ وہیں 1802176 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4579 کم ہوئے ہیں اور اب ان کی تعداد 32465 رہ گئی ہے ۔ ریاست میں اس وبا سے اب تک 20672 متاثرہ افراد اس وبا سے موت ہو گئی اور 1639572 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
چھتیس گڑھ میں کورونا کے ایکٹو کیسز 2614 کم ہوکر 33127 رہ گئے ہیں۔ وہیں 927145 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں اور مزید29 مزید مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 13077 ہوگئی ہے۔ مدھیہ پردیش میں ایکٹوکیسز3030 کم ہو کر ​​20303 رہ گئے ہیں اور اب تک 752693 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 8112 افراد کی اس وبا سے موت ہو گئی ہے ۔
پنجاب میں ایکٹو کیسز 2989 کم ہو کر 33444رہ گئے ہیں اور انفیکشن سے نجات پانےوالوں کی تعداد 521663 ہوگئی ہے جبکہ 14649 مریضوں کی موت ہو گئی ہے ۔ گجرات میں ایکٹو کیسز 3330 کم ہو کر​​29015 رہ گئے ہیں اور اب تک 9855 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں 771860 مریض اس وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔ ہریانہ میں ایکٹو کیسز2300 کم ہو کر 16280 رہ گئے ہیں۔
ریاست میں اس وبا سے 8383 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک 733205 افراد اس وباسے صحتیاب ہو چکے ہیں۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز 8435 کم ہو کر 78613 رہ گئے ہیں اور اس وبا سے 15678 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 1291510 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ بہار میں ایکٹو کیسز 1985 کم ہو کر 14251رہ گئے ہیں۔ ریاست میں ابھی تک 5222 افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ 688462 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ کورونا وبا سے اب تک راجستھان میں 8450 ، اتراکھنڈ میں 6497 ، جھارکھنڈ میں 5000 ، جموں و کشمیر میں 3939 ، آسام میں 3416 ، ہماچل پردیش میں 3181 ، اڈیشہ میں 2791، گوا میں 2671 ، پڈوچیری میں 1550 ، منی پور میں 825 ، چندی گڑھ میں 758 ، میگھالیہ میں 592 ، تریپورہ میں 525 ، ناگالینڈ میں 385 ، سکم میں 257 ، لداخ میں 190 ، انڈومان اور نکوبار میں 118 ، اروناچل پردیش میں 116، میزورم میں 44 ، لکشدیپ اور دادرا و نگر حویلی اور دمن و دیو میں چار افراد کی موت ہوئی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS