ضلع بھوپال میں 294258 خاندانوں میں راشن کی تقسیم

    0
    image:Naudunia

    بھوپال:(یو این آئی) مدھیہ پردیش کی راجدھانی ضلع بھوپال میں اپریل ، مئی اور جون کے مہینوں میں 294258 خاندانوں میں مفت اناج تقسیم کی گئی ہیں۔
    محکمہ خوراک سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کووڈ ۔19 میں جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ان خاندانوں میں 25 ہزار خاندانوں میں سے ترجیحی خاندانوں میں 5 کلوگرام فی ممبر اور انتیودیا خاندانوں میں فی خاندان 35 کلوگرام راشن تقسیم کیا گیا ہے۔
    اسی طرح پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت دو مہینوں کے لئے ترجیحی خاندانوں میں 5 کلو فی ممبر اور انتیودیا خاندانوں کو فی خاندان 35 کلوگرام اناج کی تقسیم کی گئی ۔ ایسے 24 زمروں کے 1185 خاندانوں کے 4266 ممبروں کی عبوری اہلیت کی پرچیاں جرنیٹ کی گئیں ہیں۔ یہ ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کی اسکیموں کے تحت جون 2021 سے 3 ماہ کے لئے سرکاری مناسب قیمت کی دکانوں سے دیئے جائیں گے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS