گجرات :چیتے کے حملہ میں 70سالہ بزرگ کی موت

0
image:Thestatements

جوناگڑھ : (یو این آئی) گجرات کے ضلع بھاؤ نگرکے مہووا تعلقہ کے گاؤں پڈھیارکہ میں ایک 70 سالہ شخص کو ایک تیندوے نے حملہ کرکے ہلاک کردیا۔
سینئر فاریسٹ افسر ڈی ٹی واسواڈا نے بتایا کہ یہ واقعہ گیرجنگل کے مہوا رینج کے قریب واقع اس گاؤں کے ایک زرعی فارم میں پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت بھانابھائی سی بریّا (70) کے نام سے ہوئی ہے۔
گاؤں کے سرپنچ سے اطلاع ملنے کے بعد صبح میں لاش موقع سے ملی تھی ۔ جنگل کے عملہ نے تیندوے کو پکڑنے کے لئے پنجرے لگادیئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS