شملہ، (پی ٹی آئی) : کانگریس نے ہماچل پردیش اسمبلی الیکشن کے لیے اپنے منشور میںپرانی پنشن اسکیم بحال کرنے، 300 یونٹ مفت بجلی دینے، 680 کروڑ روپے کا اسٹارٹ اپ فنڈ، ایک لاکھ نوکریوں اور 18 سے 60 سال کی خواتین کیلئے ہر ماہ 1500 روپے دینے کا وعدہ کیا ہے۔ پارٹی نے یہ بھی کہا کہ وہ 12 نومبر کو ہونے والا الیکشن اجتماعی قیادت میں لڑ رہی ہے اور منتخب ارکان اسمبلی اور پارٹی کے اعلیٰ کمان سے صلاح و مشورہ کے بعد وزیراعلیٰ کے عہدہ کے امیدوار کے بارے میں فیصلہ لے گی۔ کانگریس کی انتخابی کمیٹی کے صدر دھنی رام شانڈل نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لوگوں کی امیدوں پر کھرا اترنے میں ناکام رہی ہے اور اس نے 5 سال قبل کیے گئے اپنے وعدے پورے نہیں کیے۔ شانڈل نے کہا کہ ’یہ محض انتخابی منشور نہیں ہے بلکہ ہماچل پردیش کے لوگوں کی ترقی اور بہبود کے لیے تیار دستاویز ہے۔‘چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل کی موجودگی میں منشور جاری کیا گیا۔پرانی پنشن اسکیم کی بحالی پر بگھیل نے کہا کہ راجستھان اور چھتیس گڑھ نے پرانی پنشن اسکیم کو نافذ کرنے کے لیے لوگوں کے پیسے کو نیشنل پنشن اسکیم میں لوٹانے کے لیے مرکزی سرکار کو خط لکھا تھا لیکن اس نے انکار کر دیا۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.