کانگریس کا پارلیمنٹ میں یوکرین سے لوٹے اسٹوڈنٹس ،بے روزگاری اور کسانوں کے ایشوز اٹھانے کا فیصلہ

0

نئی دہلی:(یو این آئی) کانگریس کل سے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کے دوران کسانوں، بے روزگاری اور یوکرین سے واپس آنے والے طلباء کے ساتھ کئی دیگر مسائل کو اٹھائے گی اور اس پر حکومت سے جواب طلب کرے گی۔ اتوار کو یہاں پارٹی صدر سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پر منعقدہ کانگریس پارلیمانی پارٹی کے سینئر لیڈروں کی میٹنگ میں ان مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایوان بالا راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے نے میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ کل سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے اجلاس میں اٹھائے جانے والے مسائل پر گہرائی سے بات چیت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی مہنگائی، بے روزگاری، کسانوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت-ایم ایس پی، یوکرین سے واپس آنے والے طلبہ کے مستقبل کے ساتھ ساتھ یوکرین میں جاری تنازع کے معاملے کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اٹھائے گی۔
مسز گاندھی کی صدارت میں ہونے والی میٹنگ میں ملکارجن کھڑگے کے علاوہ لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈرادھیر رنجن چودھری، راہل گاندھی، اے کے انٹونی، آنند شرما، جے رام رمیش، کے سریش، منیش تواری اور محترمہ امبیکا سونی سمیت کئی سینئر لیڈروں نے شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS