پونچھ میں 27 سالہ نوجوان کی موت

0
news18

سری نگر: (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے مانکوٹ علاقے میں اتوار کے روز 27 سالہ نوجوان ٹپر سے نیچے گر آیا جس وجہ سے اُس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے مانکوٹ علاقے میں ایک ٹپر زیر نمبر (JK02AS-4867) سے 27 سالہ نوجوان احسن الحق ولد مولوی گلزار احمد نیچے گر آیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی نوجوان کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے معاملے کی نسبت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS