ہندوسستان میں کورونا وباء سے ہونے والی اموات کی تعداد 50 سے کم

0

نئی دہلی :(یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس سے ہونے والی یومیہ اموات کی تعداد 50 سے نیچے پہنچ گئی ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کی وجہ سے 47 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس سے ایک روز قبل یعنی ہفتہ کو ملک بھر میں اس وبا سے 100 لوگوں کی موت ہو گئی تھی ۔ مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود نے اتوار کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 لاکھ 13 ہزار 275 کووڈ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 180 کروڑ 13 لاکھ 23 ہزار 547 کووڈ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے تین ہزار 116 نئے مریض سامنے آئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج کورونا مریضوں کی تعداد کم ہو کر 38 ہزار 69 رہ گئی ہے۔ یہ کیسز کا 0.09 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 0.41 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت نے بتایا کہ اسی مدت میں پانچ ہزار 559 لوگوں کو کووڈ سےصحتیاب ہوئے ہیں ۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 24 لاکھ 37 ہزار 72 لوگ کووڈ سے صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ شفایابی کی شرح 98.71 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 7 لاکھ 61 ہزار 737 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ ملک میں اب تک کل 77 کروڑ 77 لاکھ 58 ہزار 414 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں شرح اموات 1.20 فیصد ہے۔
کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹو کیسز 980 کم ہونے سے ان کی تعداد کم ہو کر10350 رہ گئی۔ وہیں 2037 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6443070 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 66793 ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز 203 کم ہو کر 6725 رہ گئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں 525 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وباء کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 7720474 ہو گئی ۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 1,43,752 تک پہنچ گئی ہے۔ کرناٹک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 141 کم ہو کر 2661 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 275 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وباء سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 3900963 ہو گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں مزید دومریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 40,018 ہو گئی ہے ۔ تمل ناڈو میں اس عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز 160کم ہو کر 1301 رہ گئے ہیں ۔ وہیں 265 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 341249 ہو گئی ہے، جبکہ مرنے والوں کی تعداد 38023 ہے ۔
شمال مشرقی ریاست میزورم میں ایکٹو کیسز 79 کم ہو کر 3352 رہ گئے ہیں اور کورونا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 216764 ہو گئی ہے، جبکہ مرنے والوں کی تعداد 670 ہو گئی ہے ۔
مغربی بنگال میں اس عرصے کے دوران ایکٹو کیسز 40 کم ہو کر 1502 رہ گئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 21,186 پر مستحکم ہے۔ ریاست میں اب تک 1993681 مریض انفیکشن سے صحتیاب ہو چکے ہیں ، اتر پردیش میں کورونا کے ایکٹو کیسز86 کم ہو کر 1401 رہ گئے ہیں اور انفیکشن سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 2044930 ہو گئی ہے، جبکہ مرنے والوں کی تعداد 23,491 ہو گئی ہے ۔ راجستھان میں کورونا کے ایکٹو کیسز 183 کم ہو کر 1109 رہ گئے ہیں ۔ وہیں کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 1271498 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 9,549 ہو گئی ہے ۔ تلنگانہ میں ایکٹو کیسز 77 کم ہو کر 1064 ہو گئے ہیں، جبکہ مرنے والوں کی تعداد 4,111 پر مستحکم ہے ۔ وہیں 785126 لوگ اس وبا سے نجات چکے ہیں ۔
اڈیشہ میں کورونا کے 83 کیسز کم ہونے سے ان کی مجموعی تعداد 867 رہ گئی ہے۔ ریاست میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1276565 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 9,111 ہو گئی ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی میں اس عرصے کے دوران کورونا کے کیسز 68 کم ہو کر 792 رہ گئے ہیں، جبکہ مزید 251 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 1835869 ہو گئی ہے۔ دارالحکومت میں مرنے والوں کی تعداد 26,141 پر برقرار ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS