عراق کے شہر اربیل میں امریکی سفارت خانے کے قریب راکٹ گرا

0

بغداد: یو این آئی/ اسپوتنک) عراق کے کردستان علاقے کے دارالحکومت اربیل میں سنیچر کی دیر رات زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ شفق نیوز نے یہ اطلاع عراق کے سیکورٹی ڈپارٹمنٹ سے وابستہ ایک ذریعے کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں دی ہے۔ “راکٹ امریکی قونصل خانے اور اربیل کے صلاح الدین میں کردستان 24 ٹی وی اسٹیشن کے قریب گرے۔ دھماکے سے کردستان 24 ٹی وی چینل کی عمارت کو نقصان پہنچا”۔ دریں اثنا، عراق کی وزارت صحت نے کہا کہ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS