کانگریس نے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا

0
India Tv News

نئی دہلی ،(یو این آئی): کانگریس نے منگل کے روز دو لوک سبھا سیٹوں اور آٹھ اسمبلی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔پارٹی نے ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی نشست سے محترمہ پرتیبھا ویر بھدر سنگھ اور مدھیہ پردیش کی کھنڈوا پارلیمانی نشست سے راج نارائن پومی کو میدان میں اتارا ہے۔ دوسری طرف ہماچل پردیش کی ارکی اسمبلی سیٹ سے سنجے اوستھی ، جبل کوٹکھئی سے روہت ٹھاکر اور فتح پور سے بھوانی سنگھ کو امیدوار قرار دیا گیا ہے۔پارٹی نے آندھراپردیش جت بدویل (محفوظ) سیٹ سے محترمہ پی ایم کملاماکو، بہار کے کوشیشور (محفوظ) سے مسٹر اتیریک کمار کو ، تاراپور سے مسٹر راجیش کمار مشرا، فتح پور سے مسٹر بھوانی سنگھ پٹھانیا اور مدھیہ پردیش کے رائے گاوں (محفوظ) محترمہ کلپنا ورما اور جابیٹ (محفوظ ) اسمبلی سیٹ سے مسٹر مہیش پٹیل کو میدان میں اتارا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS