لکھیم پوری کھیری: ایس آئی ٹی کی تشکیل، چھ رکنی ٹیم کرے گی جانچ

0
Image: Hindi News Danka

لکھیم پور کھییر/لکھنؤ: (ایجنسی)،ہنگامہ آرائی کے دوران یوگی حکومت نے لکھیم پور واقعہ کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاع کے مطابق اس ٹیم میں 6 ارکان ہوں گے اور لکھیم پور واقعہ کی پوری جانچ کرے گی ۔ اس کے ساتھ ہی خبر ہے کہ لکھیم پور کھیری معاملہ میں جوڈیشل انکوائری کمیٹی کل تشکیل دی جائے گی ۔ جوڈیشل کمیٹی 48 گھنٹوں میں جانچ شروع کرے گی ۔
وہیں ایس آئی ٹی کی جانب سے معاملہ میں آئی جی رینج لکھنؤ لکشمی سنگھ نے کہا کہ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا کو اس کیس میں نامزد ملزم بنایا گیا ہے ۔بتادیں کہ لکھیم پور واقعہ میں درج ایف آئی آر کی کاپی نیوز 18 کے پاس ہے ۔ آشیش مشرا عرف مونو کے خلاف یہ ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ اس میں 15 سے 20 نامعلوم افراد کو بھی ملزم بنایا گیا ہے ۔ ایف آئی آر میں سازش رچنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ وہیں قتل (302) کے ساتھ ساتھ حادثہ میں موت ( 304 اے ) کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS