کینیڈا: کارحادثے میں پانچ ہندوستانی طلباء ہلاک

0

ٹورنٹو: یو این آئی) کینیڈا کے ٹورنٹو میں ایک کار حادثے میں پانچ ہندوستانی طلباء کی موت ہو گئی۔ کینیڈا میں ہندوستانی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے پیر کو حادثے کی تصدیق کی۔ ہندوستانی ہائی کمشنر نے ٹویٹ کیا’’ہفتے کے روز ٹورنٹو کے قریب ایک المناک سڑک حادثے میں پانچ ہندوستانی طالب علم ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت۔ یہاں ہندوستانی ٹیم ان کی مدد کے لیے متاثرہ خاندانوں سے مسلسل رابطے میں ہے۔
حادثے میں ہلاک ہونے والے طلباء کی شناخت ہرپریت سنگھ (24)، جسپندر سنگھ (21)، کرن پال سنگھ (22)، موہت چوہان (23) اور پون کمار (23) کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ پانچوں مونٹریال اور گریٹر ٹورینٹ میں تعلیم حاصل کررہے تھے۔
حادثہ ہفتہ کو بیلویل شہر کو ٹورنٹو سے ملانے والی ہائی وے 401 پر پیش آیا، جس میں ایک ٹریکٹر ٹرالر اور مسافر وین میں تصادم ہوا۔ سی بی سی نیوز کے مطابق وین میں سوار پانچوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ وین میں سوار دو دیگر مسافروں کو شدید زخم آئے تھے جنہیں علاج کے لیے اسپتال لایا گیا۔
اس حادثے میں صرف ٹریکٹر ٹرالی کاڈرائیور ہی محفوظ رہا۔ حادثے کے بعد ہائی وے ویسٹ باؤنڈ کو 10 گھنٹے کے لیے بند کر دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS