ہلاکت خیز کورونا وائرس سے 45 مریض شفایاب

0

رانچی: (یو این آئی) جھارکھنڈ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز کورونا وائرس کے 45 مریض شفایاب ہو ئے ، جب کہ ریاست میں جان لیوا وبا کے 15 نئے کیسزپائے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق رانچی ضلع سے 11 نئے کورونا مریض پائے گئے ہیں، دو دھنباد، ایک مشرقی سنگھ بھوم اور ایک گریڈیہ ضلع سے ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 434948 ہو گئی ہے اور اب تک کل 21334715 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔ ریاست میں اب بھی کورونا کے 215 ایکٹیو کیسز باقی ہیں۔ ریاست میں اب تک کورونا سے 429418 مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ 5315 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS