ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5لاکھ 15ہزار سے متجاوز

0

نئی دہلی:(یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز کورونا وائرس کے مزید 2503 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اتوار کو ملک میں 4,61,318 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی اور اب تک 1,79,91,57,486افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے 2503 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 4377 افراد صحت یاب ہو ئے جس سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 4,24,41,449 ہو گئی۔ اس دوران ملک میں اس جان لیوا وائرس سے 27 افراد کی موت کے ساتھ اس مہلک وبا سے جان گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,15,877 ہو چکی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 36,168 ایکٹیو کیسز ہیں۔ ملک میں کووڈ-19 کے فعال کیسز کی شرح 0.08 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.72 فیصد اور اموات کی شرح 1.20 فیصد ہے۔ کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 684 سے گھٹ کر 9666 رہ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 1554 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس جان لیواوبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 6444624 جب کہ مرنے والوں کی تعداد 66802 ہو گئی ہے۔
ریاست مغربی بنگال میں اس عرصے کے دوران ایکٹو کیسز گھٹ کر 1452 رہ گئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 21,187 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 1993799 مریض شفایاب ہوئےہیں۔ اتر پردیش میں کورونا کے ایکٹیو کیسز گھٹ کر 88 سے 1313 پر آ گئے ہیں اور وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 2045092 جب کہ مرنے والوں کی تعداد 23492 ہو گئی ہے۔
راجستھان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 194 سے گھٹ کر 915 ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب لوگوں کی تعداد بڑھ کر 1271760 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 9,550 تک پہنچ گئی ہے۔ تلنگانہ میں ایکٹیو کیسز114 سے گھٹ کر 950 رہ گئے ہیں، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 4,111 پر مستحکم ہے۔ اس کے ساتھ ہی 785290 لوگوں کو اس وبا سے نجات مل گئی ہے۔
اڈیشہ میں کورونا کے 27 کیسز کم ہونے کی وجہ سے ان کی کل تعداد 840 پر آ گئی ہے۔ ریاست میں کورونا سے پاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1276675 اور مرنے والوں کی تعداد 9,114 ہو گئی ہے۔
قومی راجدھانی دہلی میں اسی عرصے کے دوران کورونا کے کیسز 63 سے گھٹ کر 729 رہ گئے ہیں، جب کہ مزید 195 مریضوں کے ٹھیک ہونے کے بعد اس وبا سے آزاد ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 1836064 ہو گئی ہے۔ دارالحکومت میں مرنے والوں کی تعداد 26,141 پر برقرار ہے۔
پہاڑی ریاست اتراکھنڈ میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 17 سے گھٹ کر 663 ہو گئی ہے اور ریاست میں اب تک 428545 لوگ اس جان لیوا وائرس سے چھٹکارا پا چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 7689 تک پہنچ گئی ہے۔
مدھیہ پردیش میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 678 ہے۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 1029225 اور اس مہلک وائرس کی وجہ سے اب تک 10,733 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
آندھرا پردیش میں ایکٹیو کیسز 27 سے گھٹ کر 606 رہ گئی ہے۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 2303522 اور مرنے والوں کی تعداد 14,731 پر مستحکم ہے۔
گجرات میں ایکٹو کیسز گھٹ کر 537 رہ گئے ہیں اور اب تک 1212124 مریض صحت یاب اور مرنے والوں کی تعداد 10,938 ہے۔ چھتیس گڑھ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 37 سے گھٹ کر 337 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں کورونا سے پاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1137428 اور اس دوران مرنے والوں کی تعداد 14,034 پر مستحکم ہے۔
پنجاب میں کورونا کے 258 ایکٹیو کیسز ہیں اور انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 740723 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 17,723 ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS