مودی کے لوک سبھا میں آنے پر بی جے پی ارکان نے ‘مودی مودی کے نعرے لگائے

0

نئی دہلی: (یو این آئی)پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کے پہلے دن پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی کی آمد پر حکمراں بی جے پی کے ارکان نے ’’بھارت ماتا کی جئے‘‘اور ’’مودی مودی‘‘کے نعرے لگائے۔ مودی کے ایوان میں داخل ہوتے ہی حکمراں جماعت کے ارکان اپنی جگہ پر کھڑے ہو گئے اور میزیں تھپتھپائیں۔ اراکین نے ‘بھارت ماتا کی جئے اور ‘مودی مودی کے نعرے لگائے۔ اہم بات یہ ہے کہ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ ایسے وقت شروع ہوا ہے جب پانچ ریاستوں – اتر پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، گوا اور منی پور میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان کچھ ہی دن پہلے ہوا ہے۔ اس میں بی جے پی نے پنجاب کو چھوڑ کر تمام ریاستوں میں جیت درج کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS