Image:Business Standard

نئی دہلی(ایجنسیاں): تینوں زرعی قوانین کی مخالفت کررہی کسان تنظیموں نے 26 مارچ کو بھارت بند کا اعلان کیاہے۔ اس دوران ریل اور سڑک ٹرانسپورٹ خدمات متاثر ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے کچھ حصوں میںجمعہ کو بازار بند رہ سکتے ہیں۔ کسان تنظیموں نے انتخابی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈوچیری کو بند سے الگ رکھا ہے۔ سنیکت کسان مورچہ کے مطابق ملک گیر بند صبح 6بجے شروع ہوگا اور یہ شام 6بجے تک نافذ رہے گا۔ کسان لیڈروں نے بند کو کامیاب بنانے کیلئے تجارتی اداروں سے رابطہ کیا ہے۔ بند سے ایک روز قبل جمعرات کے روز کسان رہنماؤں نے مختلف مقامات پر تاجروں سے ملاقاتیں کیں۔ بارڈر پر بیٹھے کسانوں نے انتباہ دیا ہے کہ وہ شاہراہ پر ٹریفک جام رکھیں گے۔
مقامی انتظامیہ بھارت بند کے حوالے سے الرٹ ہے۔ اس سے قبل ٹول فری کے دن کسانوں نے ضلع بھر میں مختلف مقامات پر احتجاج کیا تھا۔ کسان رہنما راجہ رام میل اور بلویر چلر نے بتایا کہ ملک گیر بند کی تیاریاں جاری ہیں۔ ہر جگہ پر کاروباری تنظیموں سے مدد مل رہی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS