ماحولیات کے تحفظ کے لئے ہندوستانی فطرت کے شعور کی ضرورت : نائیڈو

1
image:republicworld

نئی دہلی :(یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ماحولیاتی تحفظ کے لئے ہندوستانی فطرت کے شعور کو فروغ دینے پر زور دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بگڑتے ماحولیاتی نظام کو متوازن کرنے کے لئے کوششیں کرنی ہوں گی۔
عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر جاری ایک پیغام میں مسٹر نائیڈو نے کہا’’ہمیں پائیدار زراعت کی جانب بڑھنا ہوگا،دوبارہ سے جنگل کاری کرنی ہوگی اور سمندری آلودگی کو روکنا ہے‘‘۔
انہوں نے کہا ’’آج ماحولیات کا عالمی دن ہے۔ ہندوستانی روایت میں پنہاں فطرت کے تئیں شعور کو دوبارہ اپنے طرز زندگی میں اختیار کریں۔ انسان، تمام جانداروں کی طرح،فطرت کا ایک حصہ ہے ، مالک نہیں۔ فطرت کا احترام کرنے سے ہی انسانی معاشرہ اپنا مستقبل محفوظ کرسکتا ہے‘‘۔
مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ملک عالمی ماحولیات کے تحفظ کے لئے ایک اہم کردار ادا کررہا ہے۔ ماحول کو فوسل توانائی کی آلودگی سے بچانے کے لئے صاف ستھری اور قابل تجدید توانائی اور موثر توانائی ٹکنالوجی تیار کی جارہی ہیں ، زمین اور آبی وسائل کو کیمیائی اور شہری آلودگی سے بچانے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS

Comments are closed.