ممبران اسمبلی ہر روز کریں حلقے کا دورہ، کجریوال کا نیا پیغام

0
ممبران اسمبلی ہر روز کریں حلقے کا دورہ، کجریوال کا نیا پیغام
ممبران اسمبلی ہر روز کریں حلقے کا دورہ، کجریوال کا نیا پیغام

نئی دہلی (ایجنسیاں): دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے جیل سے اپنے پارٹی کے ارکان اسمبلی کو پیغام دیا ہے۔ کجریوال نے پارٹی کے ارکان اسمبلی سے کہا ہے کہ وہ روزانہ اپنے علاقوں کا دورہ کریں۔ کجریوال کا یہ پیغام ان کی بیوی سنیتا کجریوال نے پارٹی کے ارکان اسمبلی و لیڈروں تک پہنچایا ہے۔

سنیتا کجریوال نے کہا ہے کہ آپ کے کجریوال نے جیل سے تمام ارکان اسمبلی کو پیغام بھیجا ہے۔ میں جیل میں ہوں، اس وجہ سے کسی بھی دہلی والے کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔ ہر رکن اسمبلی اپنے علاقے کا روز دورہ کریں اور لوگوں سے ان کے مسائل پوچھیں کہ کسی طرح کی کوئی دقت تو نہیں ہو رہی ہے،جس کا جو بھی مسئلہ ہو اسے حل کریں۔ میں صرف سرکاری محکموں کے مسائل حل کرنے کی بات نہیں کر رہا، ہمیں لوگوں کے دیگر مسائل کے حل کی بھی کوشش کرنی ہے۔ دہلی کے دو کروڑ لوگ میرا خاندان ہیں، میری وجہ سے کوئی بھی دکھی نہیں ہونا چاہئے۔ بھگوان سب کو خوش رکھیں۔

مزید پڑھیں: زہریلے سانپ پر بھروسہ کیا جاسکتا ہے بی جے پی پر نہیں: ممتا بنرجی

واضح رہے کہ ای ڈی نے دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں 21 مارچ کو دہلی کے وزیر اعلیٰ کو گرفتار کیا تھا۔ وہ فی الحال تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ سنیتا کجریوال آج جب کجریوال کا پیغام پڑھ رہی تھیں تو ان کے عقب کی دیوار پربھگت سنگھ اور بابا صاحب امبیڈکر کی تصویروں کے ساتھ اروند کجریوال سلاخوں کے پیچھے قید نظر آئے، جس پر بی جے پی نے اعتراض کیاہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS