اسد الدین اویسی نے امت شاہ کا ہٹلر سے موازنہ کیا، بی جے پی کا لوک سبھا میں زبردست ہنگامہ

0

نئی دہلی: آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اسدالدین اویسی کے متنازعہ بیان پر لوک سبھا میں زبردست ہنگامہ ہوا ہے۔ بی جے پی کے اراکین پارلیمنٹ کے ذریعہ ہنگامہ کیا گیا ہے۔ شہریت ترمیمی بل کی مخالفت کرتے ہوئے اویسی نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا موازنہ ہٹلر سے کر دیا۔ اس کے بعد لوک سبھا میں بی جے پی کے اراکین پارلیمنٹ نے ہنگامہ شروع کر دیا۔ حالانکہ اویسی کے اس بیان کو ریکارڈ سے باہر نکال دیا گیا۔ اسدالدین اویسی نے کہا کہ مسلمان بھی اسی ملک کا حصہ ہیں، وزیر داخلہ اس ملک کو تحفظ دیں۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS