حیدر آباد انکاؤنٹر کے خلاف عرضی، سپریم کورٹ کرے گا سماعت

    0

    نئی دہلی: حیدر آباد میں خاتون ڈاکٹر کی عصمت ریزی اور قتل کے ملزمین کے انکاؤنٹر کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ چکا ہے۔ انکاؤنٹر کے خلاف درج کی گئی مفاد عامہ کی عرضی پر سپریم کورٹ بدھ کے روز سماعت کرے گا۔ عرضی پر چیف جسٹس ایس اے بوبڑے سماعت کریں گے۔ 
    واضح رہے کہ مفاد عامہ کی عرضی وکیل جی ایس منی اور پردیپ کمار یادو نے داخل کی ہے۔ اور  خبر آرہی ہے کہ انکاؤنٹر کے خلاف تلنگانہ میں ایک اور عرضی داخل کی گئی ہے۔
    عرضی میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پولیس والوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہو اور جانچ کے لیے معاملہ ایس آئی ٹی کے حوالے کیا جائے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS