شہریت ترمیمی بل پیش کرنے کے حق میں پڑے 293 ووٹ

0

نئی دہلی: لوک سبھا میں شور شرابے کے باوجود مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے شہریت ترمیمی بل پیش کیا، لیکن اس کے خلاف اراکین پارلیمنٹ آواز اٹھانے لگے اور اپوزیشن لیڈران نے کہا کہ بل پیش کیا جائے یا نہیں، اس پر بھی بحث ہونی چاہیے۔
کافی ہنگامے کے بعد لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے سبھی لوک سبھا اراکین سے اس بات کے لیے ووٹنگ کرائی کہ بل پیش کیا جانا چاہیے یا نہیں۔ اس ووٹنگ کے نتیجہ میں 293 ووٹ بل پیش کیے جانے کے حق میں جب کہ 82 ووٹ بل پیش نہ کیے جانے کے حق میں پڑے۔ اس نتیجہ کو دیکھ کر ایک بات سامنے یہ بھی آتی ہے کہ بی جے پی کے 303 اراکین میں سے 10 اراکین اسمبلی کے ووٹ بل پیش کیے جانے کے حق میں نہیں پڑے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS